اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے لیے او آئی سی کانفرنس منعقد کروا کے خطے میں امن کے لیے پہل کردی، اب اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
لاہور میں برطانوی ہاؤس آف کامنز کی ممبر انعم قیصر اور مالدووا کے اعزازی قونصل جنرل محمود الحسن نے چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انعم قیصر کا کہنا تھا کہ برطانیہ، او آئی سی کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی طاقت، امن پسند اور خوبصورت ملک ہے۔
انہوں نے قرآنی آیات سے مزین پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا۔
Comments are closed.