پنجاب میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کے باعث بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت انتخابات جون میں ممکن ہیں نہ اگست میں جب کہ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبےکےتین ڈویژنوں میں الیکشن اگست میں کرائےجاسکتےہیں۔
حکومت پنجاب نے بیان میں کہا ہے کہ نئے آرڈیننس سے بلدیاتی ادارے مضبوط اوراختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں حلقوں کے مسائل کے حل اور سینیٹ الیکشن پر مشاورت ہوئی، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلدگمنامی کی تاریکیوں میں کھوجائےگی، اپوزیشن رہنماؤں کا اتحاد بدگمانیوں پر قائم ہے، پی ڈی ایم کا اتحاد تشکیل سےپہلے ہی اختلافات کا شکارہوگیا تھا، پی ڈی ایم میں اعتماد کا فقدان ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیارکررہی ہے۔
The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.