پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 502 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2 ہزار 732 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 185 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 83 لاکھ 25 ہزار 543 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 30 ہزار 225 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 52 ہزار 296 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 171 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 62 ہزار 391 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 982 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 972 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 976 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 42 ہزار 279 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 481 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 898 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 197 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 334 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 276 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 923 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.