اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہائی کورٹ پر دھاوے کے الزام میں گرفتار وکلاء کو پولیس نے پیش کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد نے پیش کیئے گئے چاروں ملزمان وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس کو وکلاء کے خلاف 7 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف چند وکلاء نے پرتشد احتجاج کیا تھا۔
مشتعل وکلاء نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے تھے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی بھی کی تھی۔
مشتعل وکلاء کے حملے کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اپنے چیمبر میں محصور ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے میں ملوث 17 وکلاء کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کیئے گئے تھے۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ 5 فیصد وکلاء کی کارروائی قرار دیا ہے۔
Comments are closed.