صدیوں سے بطور غذا اور دیگر فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا میتھی دانہ اور میتھی سبزی مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جس کے نتیجے میں موسم سرما میں وائرل بیماریوں سمیت کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اکثر و بیشتر گھروں میں میتھی دانہ کی افادیت معلوم نہ ہونے کے سبب اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔
کیل مہاسوں اور ایکنی سے نجات کے لیے مارکیٹ میں با آسانی سستے داموں دستیاب میتھی دانہ نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح اٹھ کر پانی سے میتھی دانے کو الگ کر لیں اور مزید پانی شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں، اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو کپڑے کی مدد سے چھان لیں۔
بالوں کی خوبصورتی کے لیے میتھی دانے کا استعمال
روکھے اور بے جان بالوں کے لیے مہنگے شیمپو کے بجائے سستے سے میتھی دانے کے 4 چمچ لیں اور اسے کھوپرے کے 2 کپ تیل میں ڈال کر 2 سے 3 ہفتوں کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد اس تیل سے کم از کم ایک ہفتے میں 2 سے 3 بار سر پر مالش کریں، اس عمل سے بال چمکدار ہونے کے ساتھ جاندار اور سلجھے ہوئے نظر آ ئیں گے۔
Comments are closed.