اسلام آباد میں گزشتہ روز سرکاری ملازمین کے دھرنے پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس شیلنگ کے دوران سانس کی تکلیف میں مبتلا ہونے والا پولیس اہلکار آج انتقال کر گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والا پولیس اہلکار اشتیاق اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ میں تعینات تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے چائنہ چوک پر سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران آنسو گیس شیلنگ کی گئی تھی جس سے اشتیاق بھی متاثر ہوا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اشتیاق نے گزشتہ شام 7 بجے وائرلیس پر سانس کی تکلیف سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس اہلکار اشتیاق کو سانس کی تکلیف کے باعث پولی کلینک اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ آج صبح دم توڑ گیا۔
Comments are closed.