پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی اور 12,085 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز30 ہزار225 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 252,296، پنجاب میں 162,391، خیبرپختونخواہ 68,972، اسلام آباد میں 42,279، گلگت بلتستان میں 4,923، بلوچستان میں 18,898 اور آزاد کشمیر میں 9,334 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 452 ٹیسٹ کے دوران 1,502 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 57 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,760 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 78 لاکھ53 ہزار 95 افراد متاثر، 23 لاکھ 64 ہزار 938 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 کروڑ 44 ہزار43 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post کورونا مزید 57 جانیں نگل گیا، 1502 نئے مریض رپورٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.