لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون نے دکاندار سے معافی مانگ لی۔ توڑ پھوڑ کا 2 لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا۔
دکاندار نے خاتون کو معاف کر دیا۔ دکاندار پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ واقعہ 7 فروری کو پیش آیا تھا۔
ایک خاتون ساتھیوں کے ہمراہ ایک دکان میں آکر پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور پھر اچانک بیگ میں سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کو مارتی ہے۔
خاتون نے دکاندار کو محض اس لئے ڈنڈے سے پیٹا کہ اسکے بیٹے نے اس دکان پر ای چالان جمع کرایا لیکن جمع کرانے کا موبائل پر جوابی میسج نہیں آیا۔
Comments are closed.