وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے چین سے منگوائے گئے 52 فائر ٹینڈر گورنر ہاؤس منتقل کردیئے گئے۔
گورنر ہاؤس میں تقریب کے بعد فائر بریگیڈ کے حوالے کیےجائیں گے۔
چیف فائر آفیسرمبین احمد کہتے ہیں کہ نئے فائر ٹینڈرز جدید ہیں اور ان میں الیکٹرونک سسٹم ہے۔
قبل ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو دیئے گئے فائر ٹینڈرز کراچی پورٹ پہنچے تھے، ڈیکسن نامی جہاز 52 جدید فائر ٹینڈرز لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچا تھا۔
نئے فائر ٹینڈرز کی آمد سے کراچی میں آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.