پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بابر الیون شام 6 بجے پروٹیز کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔
ٹیم ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی، حارث رؤف اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ ٹاپ آرڈر میں بابر اعظم، حیدر علی، محمد رضوان کو کھلانے کی تجویز ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ یہ میچز بھی شام 6 بجے ہی شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔
Comments are closed.