خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 6 افراد کا انتقال ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1976 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 186 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 68 ہزار 972 ہوگئی۔ جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 280 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 64 ہزار 933 ہوگئی ہے۔ جبکہ پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 27 ہزار 890 ہوگئی ہے۔ پشاور میں کورونا سے1019 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔
Comments are closed.