بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے، فضل الرحمٰن

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حالات میں میری جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف امید کی کرن بننا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی جدوجہد کے لئے امتحان اور بھی ہیں، پوری قوم تاریخ کے کرب ناک دور سے گزر رہی ہے، معاملات بگڑچکے، معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالانہ ترقی صفر سے نیچے گرگئی ہے، منہگائی نے غریب آدمی کی زندگی مشکل کردی ہے، غریب سے اپنے بچوں کی بھوک اور پیاس دیکھی نہیں جارہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کے حکمران ملک پر مسلط رہے تو پاکستان کا اللّٰہ حافظ ہے، جے یو آئی ان حالات میں پوری قوم کیلئے امید کی کرن بننا چاہتی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج ہمارے حکمران اس گلشن کو اجاڑنا چاہتے ہیں، حکمران جمعیت کو توڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں حکمرانوں کے رعب دبدبے میں نہیں آنا چاہئے، ہم لوہے کے چنے ہیں آسانی سے چبائے نہیں جاسکتے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے  کا کہنا تھا کہ ہم اس ظالم اور نالائق حکمرانوں سے ملک کو چھڑوائیں گے، 26 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے اسلام آباد جانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.