بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا: طیارہ حادثہ کی تحقیقات، پائلٹس متعدد بار خرابیوں کی شکایت کرچکے تھے

انڈونیشیا میں گذشتہ ماہ گر کر تباہ ہونے والے بوئنگ طیارے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ طیارے کے مختلف مسائل کے بارے میں پائلٹس متعدد بار شکایت کر چکے تھے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ سری وجایا ایئربوئنگ 737 کے انجن کنٹرول سسٹم میں خرابی ہو سکتی ہے۔

تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ چھبیس سال پرانے طیارے کے مختلف مسائل کے بارے میں عملہ رپورٹ کرتا رہا تھا، تفتیش کار طیارے کی خرابیوں اور انسانی غلطی سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ (9 جنوری کو) انڈونیشیا کا بوئنگ طیارہ جکارتا کے قریب سمندر میں اڑان کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں مسافروں اور عملے سمیت 62 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.