اسلام آباد:وفاقی حکومت نے علما ء کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 5 نئے وفاق المدارس قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ مدارس کیلئے 16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے5اضافی وفاق المدارس کانوٹی فکیشن جاری کردیا، ایچ ای سی سے منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔جس میں اتحادمدارس العربیہ پاکستان(دیوبند)، اتحاد مدارس الاسلامیہ پاکستان(اہل حدیث)، نظام المدارس پاکستان (بریلوی منہاج القرآن)، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمت(اہل تشیع)اور وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان (بریلوی)کوبورڈ کا درجہ دے دیا گیا۔
وزیرتعلیم شفقت محمود نے تقریب میں مدارس کے نئی بورڈ میں اسناد تقسیم کیں، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سمیت ملک بھر سے مختلف فقہوں کے 70 علما نے بھی شرکت کی۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے مدارس کیلئے 16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنیکا اعلان بھی کیا، مختلف فقہوں کے علما کی جانب سے اضافی وفاق المدارس کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے وہ کر دکھایا جو 40 سال سے نہیں ہوسکا تھا۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مدارس کو تعلیم کیساتھ منسلک کیا، موجودہ حکومت ناموس رسالت،مساجد ،مدراس کی چوکیدار ہے، جن مدارس کو وفاق کا درجہ دیا گیا اس کاخیرمقدم کرتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم مدارس کیدینی نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں، 70 فیصد مدارس میں جدید تعلیم دی جارہی ہے، دینی اور جدید تعلیم حاصل کرنیوالے مدارس کے طلبا اہم کردار ادا کرسکیں گے، حکومت نےمدارس کی تعلیم کو سرکاری سطح پر تسلیم اور مقامی دیا۔
The post علماء کا 40 سال پرانا دیرینہ مطالبہ پورا، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.