بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملازمین اپوزیشن کا ایندھن بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، فردوس

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجا ب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  سرینگر ہائی وے پر احتجاج کرنے والے ملازمین اپوزیشن کا سیاسی ایندھن بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکار اور سرکاری ملازمین ایک ہی گاڑی کے 2پہیے ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سخت معاشی حالات کے باوجود مظاہرین کے جائز مطالبات حل کریں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کے لیے  وفاقی دار الحکومت میں آج صبح سے سراپا احتجاج  ہیں۔

The post ملازمین اپوزیشن کا ایندھن بننے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں، فردوس appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.