بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورچوئل عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو میں وکیل کی جگہ بلی کا بچہ نظر آنے لگا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ورچوئل عدالتی سماعت کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جب ویڈیو سیٹنگ کے دوران ونڈو میں وکیل کے بجائے بلی کا بچہ نظر آنے لگا۔

عدالت کی آن لائن کارروائی میں وکیل کی ونڈو میں فلٹر آن ہونے سے ونڈو پر بلی کا بچہ نظر آیا، تو جج نے وکیل کی توجہ دلائی۔

جواباً وکیل نے یقین دہانی کرائی کہ ونڈو پر بلی نہیں وہی موجود ہیں اور سیٹنگ درست کی۔

اس دلچسپ صورتحال کی وڈیو وائرل ہونے پر جج نے ٹوئٹ کیا کہ اگر بچے آپ کا کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو ورچوئل سماعت میں آنے سے پہلے فلٹر سیٹنگ چیک کر لیا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.