بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: بلدیہ دھاگہ فیکٹری میں آگ، 3 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 5 میں واقع دھاگے کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث تین افراد جاں بحق اور ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ آگ پر فائر برگیڈ کی 4 گاڑیوں نے اسنارکل کی مدد سے قابو پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ کے سیکٹر فائیو میں واقع دھاگے کی فیکٹری میں چھ گھنٹے قبل اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تھا۔

آگ پر قابو پانے کےلیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں مصروف عمل تھی تاہم آگ کی شدت کے باعث کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے لپیٹ میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کاظم، فیاض اور شیر علی کے نام سے ہوئی۔

چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے بعد فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

چیف فائر افسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن میں 4 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے حصہ لیا جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں ایمرجنسی گیٹ نہیں تھا اور داخلے کا بھی صرف ایک ہی راستہ تھا جس کے باعث مزدوروں کو فیکٹری سے نکلنے میں مشکل ہوئی اور تنگ گلیوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں بھی دشواری کا سامنا رہا۔

The post کراچی: بلدیہ دھاگہ فیکٹری میں آگ، 3 افراد جاں بحق appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.