جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی

لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد آصف نے کیس کی سماعت کی تو کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، ایم پی اے مرزا جاوید، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، بلال یسین، ملک سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے ۔

کیس کی سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر کا کہنا تھا کہ ہم شامل تفتیش ہونے کے لیے کئی بار تھانے گئے مگر ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا ، عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ پولیس نے نون لیگی رہنماؤں کے خلاف گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے لیے ریلیاں نکالنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.