قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں، تنقید ہونی چاہیے لیکن بے معنی تنقید نہیں ہونی چاہیے۔
وقار یونس نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جیت ہمیشہ اچھی لگتی ہےاس پر سب کو خوشی ہونی چاہیے، ہرکھلاڑی نے محنت کی سب کو کریڈٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرفارمنس جب اچھی نہیں ہوتی تو اسکروٹنی ہوتی ہے، کرکٹ کمیٹی کو صرف ہار پر نہیں جیت پر بھی بلانا چاہیے۔
بولنگ کوچ نے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے لیکن بے معنی تنقید نہیں ہونی چاہیے، غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسن علی نے انجری کے دوران بھی محنت جاری رکھی۔
Comments are closed.