کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر فائیو میں دھاگہ بنانے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔
آگ پر 3 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ فیکٹری میں 4 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، 4 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.