پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش کا آپریشن خراب موسم کے سبب شروع نہیں کیا جاسکا۔
موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے موسم صاف ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
سرویلنس طیارے سے سرچ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، طیارے میں جدید اور طاقت ور کیمرے لگائے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق سرویلنس آپریشن سے مفید اور حتمی معلومات مل سکتی ہیں۔
پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ اور 2 غیر ملکی کوہ پیما 5 فروری سے لاپتا ہیں جبکہ ساجد سدپارہ اپنے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ چکے ہیں۔
Comments are closed.