پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اموات میں بھی بہت زیادہ کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 411 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 300 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 92 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 704 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 593 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 935 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 598 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 18 لاکھ 76 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار 60 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 215 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 98 لاکھ 44 ہزار 419 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 75 ہزار 97 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 620 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 876 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 15 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 888 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 830 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 601 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 952 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 542 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 471 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 359 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 411 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.