حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں گہرے تاریخی روابط ہیں۔
مونسی الہٰی نے لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بیلینجز سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ڈیوٹی فری تجارت کے آغاز سے دو طرفہ تجارتی حجم دو گنا ہو سکتا ہے۔
ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ق ملک میں معاشی و سماجی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں برطانوی کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.