پاکستان ویمنز نے زمبابوے ویمنز کو پہلے غیر آفیشل ون ڈے میچ میں 178 رنز سے ہرا دیا۔ کپتان جویریہ خان نے 81 اور عالیہ ریاض نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، ہوم ٹیم 255 کے جواب میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان ویمنز نے 50 اوورز میں چھ وکٹ پر 255 رنز بنائے، کپتان جویریہ خان نے 81 اور عالیہ ریاض نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
جواب میں زمبابوے کی بیٹرز پاکستانی بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکیں، صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکیں اور ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.