بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ اسمبلی میں خرم شیر زمان کو آغا سراج درانی کی یاد ستانے لگی

سندھ اسمبلی اجلاس میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات میں تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی یاد ستانے لگی۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وقفہ سوالات میں استفسار کیا کہ آغاسراج درانی کہاں ہیں؟ ان کی بہت یاد آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کنڈا سسٹم کو سپورٹ کرتی ہے، 2013 سے 2018 تک امتیاز شیخ سندھ حکومت پر تنقید کرتے تھے۔

امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی ممبر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2013 سے 2018 تک خرم شیر زمان وزیراعلیٰ کے دفتر کے باہر بیٹھے رہتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان وزیراعلیٰ ہاؤس سے ٹھیکے لیتے تھے اور خراب کھانا دیتے تھے۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی سندھ دشمنی پرمبنی ہے، یہ بحرانوں کی حکومت ہے، اس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حیسکو سیپکو وفاقی ادارے اور نااہل ہیں، پیسے دینے کے باوجود حیسکو سیپکو نے دیہاتوں کو بجلی نہیں دی۔

دوران اجلاس محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے شور مچایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.