لندن: برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار اور ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کی کشمکش کا شکار افراد میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریڈ فورڈ میں کورونا کیسز اور ویکسی نیشن کیلییکام کرنے والے ڈاکٹرزکے مطابق دسمبر اور جنوری کے اعداد وشمار میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہے۔
دوسرے نمبر پر بنگلا دیشی افراد اور تیسرے نمبر پر دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں جو کہ کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں یا پھر اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں۔ ویکسی نیشن ڈیٹا کے مطابق بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے46 فیصد معمر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
The post برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنیوالوں میں پاکستانی سرفہرست appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.