پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کہا ہے کہ آزادی ٔصحافت پر ہونے والے قومی کنونشن پر وفاقی وزير اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیانات غیر ذمے دارانہ اور فیک نیوز ہیں۔
پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ کنونشن کا مقصد آزادی اظہار رائے پر تحریک انصاف حکومت کی غیر اعلانیہ پابندیوں پر بحث کرانا تھا۔ کوئی وزیر یا دھمکی آمیز رویہ آزادی صحافت کی جدوجہد کے راستے سے نہیں ہٹاسکتا۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا مزید کہنا ہے کہ قومی کنونشن میں وفاقی وزراء کو بھی مباحثے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتیں شریک ہوئیں، مستقبل میں بھی ایسے مباحثے جاری رہیں گے۔
پی ایف یو جے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 برسوں میں پاکستان آزادی صحافت کے عالمی انڈیکس میں آخری نمبروں پر آچکا ہے۔
Comments are closed.