چین میں موجود عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، ٹیم نے وائرس کے چین کی لیبارٹری سے پھیلنے کے مفروضے کو بھی رد کردیا۔
پریس کانفرنس میں تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کسی جانور سے پھیلنے کے شواہد ابھی تک نہیں ملے، وبا پھیلنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ وائرس چمگادڑوں سے پھیلا ہے۔
ٹیم کا کہنا تھا کہ ووہان میں دسمبر 2019 سے پہلے کورونا کا کوئی کیس آنے کے شواہد بھی نہیں ملے۔
ٹیم نے کہا کہ وائرس کے چین کی لیب سے پھیلنے والا مفروضہ بھی خارج از امکان ہے، عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیق کے لیے چین میں موجود ہے۔
Comments are closed.