بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ایئر پورٹ پر ایمانداری کی مثال قائم شارجہ سے آنے والے مسافر کو سامان مل گیا

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ شارجہ سے آنے والے مسافر کا پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا گمشدہ سامان اسے لوٹا دیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق شارجہ سے لاہور آنے والا مسافر کاشف رزاق پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا ایئرپورٹ پارکنگ میں بھول گیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازمین محمد طاہر اور رضوان اسکندر نے سونا مسافر کو واپس کردیا۔ جس پر دونوں ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر سیکیورٹی سلمان عزیز کا کہنا تھا کہ پارکنگ میں نصب جدید سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے مسافر کا سامان ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا گیا۔

ایئرپورٹ منیجر نذیر چودھری کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.