بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت خزانہ نے شوکت ترین کے بیان کی وضاحت کردی

وزارت خزانہ نے مشیر خزانہ شوکت ترین کے ایل این جی خریداری سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ مشیر خزانہ سے منسوب خبر غلط اور سیاق و سباق سے ہٹ کر چلائی جا رہی ہے، ٹی وی اینکر نے مشیر خزانہ سے ملک میں گیس کی کمی کے بارے میں سوال کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کی کمی سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ حکومت قیمت بڑھنے کے باوجود ایل این جی خریدتی رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق جولائی میں ایل این جی خریداری کا ایک ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا۔ منسوخی کا موسم سرما میں گیس کی قلت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ نے یہ نہیں کہا کہ گیس کی کمی ایل این جی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.