نئی تحقیق کے مطابق اس بات کے شواہد بڑھ رہے ہیں کہ ایک بار کورونا وائرس کا شکار ہونے والے ایسے افراد جن کا دفاعی نظام کمزور رہا ہو وہ دوبارہ بھی وائرس کی نئی اقسام کا شکار ہوسکتے ہیں۔
وبا سے متاثرہ افراد میں پیدا ہونے والی مدافعت کے بارے میں ماہرین کی ٹھوس رائے یہی رہی ہے کہ ایک بار کورونا سے متاثرہ افراد کے دوبارہ متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، لیکن حالیہ عرصے میں امریکا، برازیل اور جنوبی افریقا میں وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
Comments are closed.