بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کے اسپتالوں میں 1200 مریضوں کے لیے 1 بستر

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 1200 مریضوں کے لیے صرف ایک بستر موجود ہے۔

محتسب اعلیٰ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات محکمہ صحت سے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی، نا تجربہ کار عملے، طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا غیر مناسب انتظام ہے۔

سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے انکار کردیا ہے۔

محتسب اعلیٰ کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے جبکہ صوبے میں محکمہ تعلیم کے بعد سب سے زیادہ عملہ محکمہ صحت کا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.