بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی خود مختاری چھین لی، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نئی شرائط نے پاکستان کی معاشی خودمختاری چھین لی ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری سلب کرلی، اس معاملے میں پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب خارجہ، معاشی، قومی سلامتی کی پالیسی کی ترجیحات مغربی سامراج ڈکٹیٹ کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ ملک چلاسکیں، قرض لینا پڑتا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ شرائط کے نتیجے میں اب پٹرولیم لیوی 4 روپے فی لیٹر بڑھائی جائے گی، تیل، گیس کی قیمتیں اور ٹیکس بڑھنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے ملک میں غربت اور خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگا اور منی بجٹ غریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا۔

عوام تیار رہیں،پٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہوگی، حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان کے لوگ یہ سوال کررہے ہیں کہ ریاست پاکستان کو کون چلا رہا ہے؟ حکمران اشرافیہ بین الاقوامی سامراج کے غلام بن گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.