بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک لانے کا اچھا موقع ہے،مصطفیٰ نواز

رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اس وقت اچھا سیاسی موقع ہے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت تو ہے لیکن اسے اقلیت میں بدل دیا گیا تھا، اب معلوم ہوجائے گا کہ اس بار بھی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ارکان وقت آنے پر ہمیں ووٹ نہیں دیتے، انہوں نے اپوزیشن سے کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور بڑا شیئر حاصل کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.