بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویلیئرز نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام طرز کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ’میں نے خالص لطف اور بے لگام جوش کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔‘

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقہ نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اب 37 سال کی عمر میں، وہ شعلہ اب اتنا تیز نہیں جلتا‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اے بی ڈی ویلیئرز نے سال 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ڈی ویلیٸرز نے جنوبی افریقہ کے لیے 114ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.