حریت فورم نے حیدر پورہ میں 4 کشمیریوں کی شہادت کے واقعے پر مقبوضہ کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
حریت فورم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کل حیدر پورہ میں شہید کشمیریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے۔
حریت فورم کا کہنا ہے کہ کشمیری جعلی مقابلے میں شہید 4 شہریوں کے وحشیانہ قتل کیخلاف پرامن مظاہرے کریں، حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید کشمیریوں کے اہلخانہ پر گزرا سانحہ انتہائی اذیت ناک ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.