بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت میں جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کو این او سی جاری

بھارت میں منعقدہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کو  حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی مل گیا۔

 بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم 20 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی، جونیئر ورلڈکپ 24 نومبر سے کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.