ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں اسپنر محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا ردِ عمل آگیا۔
انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں ہے۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرواکر دیکھنا چاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ نے وارنر کو گیند کروائی جو ان کے ہاتھ سے سلپ ہوگئی تھی اور دو ٹپوں کے بعد وارنر کے پاس پہنچی جس پر انہوں نے چھکا لگادیا۔
نئے قوانین کے مطابق محمد حفیظ کی ڈیوڈ وارنر کو پھینکی گئی یہ گیند نو بال قرار پائی تھی۔
اس شاٹ کے بعد کرکٹ حلقوں میں ڈیوڈ وارنر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ انہیں اس گیند پر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
Comments are closed.