بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر میں گزشتہ روز ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سوا تین کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں اضافہ، ورزش نہ کرنا اور مرغن کھانے اس بیماری کی جڑ ہیں۔

ماہرین کے مطابق صرف چینی سے پرہیز کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ ممکن نہیں، شوگر کے مریضوں کے لیے اپنا بلڈپریشر اور کولیسٹرول چیک کرتے رہنا بھی ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.