جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پنجاب، کورونا ویکسین VIP یا سفارشی کو نہیں لگائی جائیگی

صوبہ پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان کا کورونا ویکسین فراہمی سے متعلق کہنا ہے کہ کسی وی آئی پی یا سفارشی کو کورونا ویکسین لگی نہ لگائی جائے گی۔

محمد عثمان نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسین صرف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے، کورونا ویکسین صرف میرٹ پر لگائی جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین گیارہ سو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو مفت لگائی جا چکی ہے۔

محمد عثمان نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تصدیق کے بعد کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  وفاقی حکومت نے پنجاب کو 70 ہزار افراد کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.