بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر آباد جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے، شازیہ مری

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کی میزبان پیپلز پارٹی ہے۔

شازیہ مری نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈال میں پچاس سے ساٹھ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور میرے خیال میں یہ کرسیاں بھی کم پڑ جائیں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی سے عوام پریشان ہیں، سینیٹ الیکشن کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اب تک سینیٹ الیکشن کے امیدوار فائنل نہیں کیےگئے۔

شاہراہوں، عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں آج ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.