بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیمی فائنل میں شکست: فواد چوہدری افسردہ

وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست پر افسردہ ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا جس میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ بےحد اُداس ہیں اور سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایسے میں وفاقی وزیر اطلاعات برائے نشریات فواد چوہدری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور ٹوئٹر پر بیان جاری کردیا۔

فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’سیمی فائنل آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اچھا کھیلا۔‘

اُنہوں نے شکست پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کل کا میچ دل دہلا دینے والا تھا، ہمیں جیتنا چاہیے تھا۔‘

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دوسرے سیمی فائنل میں شکست کے بعد قومی کرٹ ٹیم کے لیے خصوصی بیان جاری کردیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں دل ٹوٹ جانے والے اور رونے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.