وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام نہیں کرسکے لیکن اس ورلڈ کپ میں ہم نے کئی کپ جیتے ہیں۔
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے ڈاکٹر شہباز گِل نے خصوصی بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ’اس ورلڈ کپ میں ہم نے کئی کپ جیتے ہیں، پہلا کپ بھارت کو ہرا کر جیتا اور دوسرا نیوزی لینڈ کو سیکورٹی دے کر جیتا۔‘
شہباز گِل نے کہا کہ ’پیسے تو اسی دن پورے ہو گئے تھے جس دن ہم نے ایئر انڈیا کی ٹکٹیں بک کروا دی تھیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ اگر آج کی ہار کا غم غلط کرنا ہے تو بھارت والے میچ کی جھلکیاں ملاحظہ فرما لیں۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اسی ورلڈ کپ کے دوران گروپ میچز میں پاکستان نے پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست کی دُھول چٹائی تھی۔
Comments are closed.