بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیمی فائنل میں شکست کے بعد محمد رضوان کی پہلی پوسٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا۔

محمد رضوان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے قومی کرکٹ ٹیم کے مکمل اسکواڈ کی تصویر شیئر کی۔

قومی کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’دِیے جلائے رکھنا۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’الحمداللّہ‘ اور ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ  محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دو روز اسپتال میں داخل رہے وہ آئی سی یو میں تھے ، ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ ہو اس وجہ سے کسی کو آگاہ نہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے میچ کے بعد کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان میچ سے قبل 9 نومبر کو چیسٹ انفیکشن کے سبب دو روز اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل رہے۔

ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ رضوان ناقابل یقین طور پر میچ سے پہلے صحتیاب ہوئے اور میچ کیلئے فٹ قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.