بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کر دیا، کیویز ٹیم نئے سال کے آغاز پر بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم جنوری میں بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 9 جنوری کو شروع ہو گا، نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، ون ڈے میچز 30 جنوری ،2 فروری اور 5 فروری کو ہوں گے جبکہ سیریز میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش سیریز کے بعد نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ میچز کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17فروری ، دوسرا ٹیسٹ 25 فروری سے شروع ہو گا۔

اس دورے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 17 ، 18 اور 22 مارچ کو کھیلے گی۔

نیدر لینڈز کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، اس دورے میں واحد ٹی ٹوئنٹی 25 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 29 مارچ ، دوسرا 2 اپریل اور تیسرا 4 اپریل کو ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.