اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا،ذرائع کاکہنا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے میں ملوث افرادکےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ واقعے میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے واقعے میں ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء گردی کے خلاف اعلامیہ جاری کردیا ہے،جس میں کہا گیا کہ آج کچھ وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر حملہ کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس بلاک پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں 4 خواتین سمیت 21 وکلاء کو نامزد کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد وکلاء کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ وکلاء کے خلاف الگ سے توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع کی جا رہی ہےجبکہ حملے میں ملوث وکلاء کے لائسنس معطلی کیلئے اسلام آباد بار کونسل کو ریفرنس ارسال کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کچہری میں سی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی قائم چیمبرز گرائے جانے کے خلاف وکلاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کردیا تھا اور عدالتی احاطے میں توڑ پھوڑ کی۔
The post اسلام آباد ہائی کورٹ واقعہ: چیف جسٹس کی ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.