اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی،اس بات پر افسوس ہے، ہم چار پانچ افراد نہیں ،ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غلط بیانی کی اس بات پر افسوس ہے ،مولانا فضل الرحمان نے خود اعتراف کیا کہ اسلام آباد دھرنا ختم کرنے سے پہلے پرویز الٰہی اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ لوگوں نے ان سے جھوٹا وعدہ کیا کہ مارچ تک عمران خان کی حکومت گرا کر اقتدار مولانا فضل الرحمان کو دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چار پانچ افراد نہیں ،ہم مولانا فضل الرحمان سے بھی پانچ سال پہلے کے پارٹی کے رکن ہیں،مولانا کی باتیں افسوسناک ہیں ۔
The post مولانا فضل الرحمان کی غلط بیانی پر افسوس ہے، جے یو آئی رہنما appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.