بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہرام ترکئی نے این ٹی ایس کا پرچہ آوٹ ہونے کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس کا پرچہ آوٹ ہونے کی خبر پر نوٹس لے لیا ہے، پرچہ آوٹ ہونے میں این ٹی ایس کا عملہ ملوث ہوا تو کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور معاون خصوصی کامران بنگش نے پریس کانفرنس کی، کامران بنگش نے کہا کہ نوکریوں کے معاملے میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ ساڑے تین لاکھ تک امیدواروں نے اساتذہ بھرتی کےلئے ٹیسٹ دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانان تسلی رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں، گذشتہ روز ہونے والے پی ایس ٹی ٹیسٹ کے نتائج روک دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.