وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے کالعدم ٹی ایل پی کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا، مختلف شہروں میں آپریشن کے دوران 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں نعیم، ایوب، محمد حسین، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر، حمزہ شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی اےکا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اپ لوڈ کررہے تھے۔
Comments are closed.