بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عبدالقدوس بزنجو کا بھی استعفیٰ منظور

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی استعفیٰ منظور کرلیا۔

گورنر سیکریٹریٹ نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی استعفیٰ منظور ہونے کی تصدیق کی ۔

جام کمال کے استعفیٰ کے بعد عبدالرحمان کھیتران نےعدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔

خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے تین روز قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ گورنر کو بھجوایا تھا۔

ترجمان بی اے پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا وزیر اعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ظہور احمد بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے نام کی تصدیق کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.